شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن آج رات تک سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، اس سسٹم کے زیر اثر سندھ کے کئی اضلاع میں بارش اور آندھی کا امکان ہے، جن میں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر بھی ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔


سندھ کے دیگر حصے

صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض مقامات پر 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔


ماہی گیروں کو ہدایت

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو اتوار تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔


ممکنہ نقصانات

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آندھی اور بجلی سے:

کچی آبادیوں کے کمزور ڈھانچے (چھتیں اور دیواریں)

بجلی کے کھمبے اور بورڈز

گاڑیاں اور سولر پینل
کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


کراچی کا موسم

کراچی ڈویژن میں ہفتے کے روز موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، ہلکی پھوار بھی ہوسکتی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے وقت نمی کی شرح 75 سے 85 فیصد اور شام کو 60 سے 70 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔


پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 4 سے 6 اکتوبر کے دوران خلیج بنگال اور شمالی بحیرہ عرب سے مرطوب ہواؤں کے مزید طاقتور ہونے کا امکان ہے۔


0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x