ڈیجیٹل دہشت گردی :عادل راجہ،حیدر مہدی،وجاہت سعید ، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو دو، دو بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد ۔۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ ڈیجیٹل دہشت گردی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو بھی دو، دو بار عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔
فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔
عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر پینتیس سال قید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ٹرائل مکمل ہونے کے بعد تھوڑی دیر قبل محفوظ کردہ عدالتی فیصلے کے مطابق تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں شاہین صبہائی، حیدر مہندی اور وجاہت سعید کو سزائیں دی گئیں۔
عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست پر ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت ملزمان کی غیر موجودگی میں بھی مقدمے کی کارروائی اور فیصلہ ممکن ہے۔
پراسکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان عدالت میں پیش کیے گئے، جبکہ پراسکیوشن کی نمائندگی راجہ نوید حسین کیانی نے کی۔ ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہیں عدالت نے ملزمان کا سرکاری وکیل مقرر کیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x