جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی اور اہلیہ کی پہلی جھلک، مداح پریشان

اسلام آباد — پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے، جہاں ان کی حالت دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔

تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ڈکی بھائی مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے، جس کی درخواستیں کئی بار مسترد ہو چکی تھیں۔ رہائی کے بعد وہ اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے، جہاں بڑی تعداد میں میڈیا موجود تھی۔

رپورٹرز نے بار بار سوالات کیے، لیکن ڈکی بھائی نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے آگے بڑھتے رہے۔ میڈیا کے کیمروں اور موبائل فونز کے درمیان وہ واضح طور پر پریشان اور ذہنی دباؤ میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا اور کچھ صارفین نے صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑ دیں۔

ڈکی بھائی اور اہلیہ اروب کی ایک ساتھ پہلی جھلک بھی سامنے آئی، جس پر مداحوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x