بجلی صارفین پر کیپسٹی پیمنٹس کا بوجھ برقرار، اربوں روپے ادا کرنے کا تخمینہ

اسلام آباد۔۔۔بجلی صارفین کو رواں سال بھی کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں اربوں روپے ادا کرنا ہوں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں سال کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 2 ہزار 163 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاور پرچیز پرائس اوسطاً 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہنے کا امکان ہے، جبکہ سال 2026 کے لیے پاور پرچیز پرائس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 3 ہزار 185 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ بجلی پانی اور جوہری ایندھن سے پیدا کی جائے گی، جس سے پیداواری لاگت نسبتاً کم رہے گی۔ رواں سال پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔
ایندھن کے لحاظ سے پیداواری لاگت کی تفصیل کے مطابق جوہری ایندھن سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 20 روپے 85 پیسے جبکہ درآمدی ایل این جی سے 28 روپے 95 پیسے فی یونٹ رہنے کا امکان ہے۔ اسی عرصے میں فرنس آئل سے بجلی 45 روپے 97 پیسے فی یونٹ، مقامی کوئلے سے 25 روپے 27 پیسے فی یونٹ پیدا کی جائے گی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ بگاس سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 17 روپے 66 پیسے اور مقامی گیس سے 14 روپے 51 پیسے رہنے کا تخمینہ ہے۔
سال 2026 کے حوالے سے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے سے بجلی سب سے مہنگی پیدا ہوگی، جس کی فی یونٹ لاگت 45 روپے 94 پیسے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x