بجلی ایک ساتھ سستی بھی اور مہنگی بھی

اسلام آباد۔۔۔بجلی صارفین کیلئے ملی جلی خبر سامنے آگئی ہے۔ نیپرا نے ماہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے جاری کر دیے، جن کے نتیجے میں بجلی کی قیمت ایک طرف کم جبکہ دوسری جانب بڑھ گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔کمی کا اطلاق لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

فیصلے میں ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے، جنہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گدو 747 پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلانے سے 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑا۔

دوسری جانب نیپرا نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 6 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

صارفین کو دسمبر سے فروری تک اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔اضافہ سرکاری کمپنیوں اور کے الیکٹرک دونوں پر لاگو ہوگا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مزید کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

بجلی کی ان ایڈجسٹمنٹس کے نتیجے میں صارفین کو ایک جانب ریلیف جبکہ دوسری جانب اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x