شوگر ملوں کی مانیٹرنگ سے غیر حاضر رہنے پر ایف بی آر کے 6 اہلکار معطل

اسلام آباد۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی غیر حاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔ غفلت اور لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر ایل ٹی او نے متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی، جس پر فوری طور پر معطلی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شوگر ملوں کی مانیٹرنگ کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x