سیلاب سے متاثرہ زرعی و کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر

اسلام آباد۔۔ سیلاب متاثرہ زرعی اور کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر 2025 تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ بل جنوری سے جون 2026 کے دوران قسطوں کی صورت میں ادا کیے جائیں گے۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، جن میں سے گھریلو صارفین کے 11 ارب روپے کے بل معاف کیے گئے جبکہ زرعی و کمرشل صارفین کے 6 ارب روپے کے بل مؤخر کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تقریباً 25 لاکھ صارفین کو اس ریلیف پیکج سے مستفید کیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جن گھریلو صارفین نے اپنے بل پہلے ہی ادا کر دیے تھے، انہیں اس ماہ ری فنڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق کمرشل صارفین کے بلوں میں جنوری سے جون تک مقررہ فکس رقم شامل کی جائے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x