سیلاب کے باعث سرپلس بجٹ کا حصول مشکل، آئی ایم ایف سے نظرثانی کا مطالبہ

اسلام آباد۔۔پاکستان نے آئی ایم ایف مشن سے صوبوں کے سرپلس بجٹ کے اہداف پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں صوبائی بجٹ سرپلس کا معاملہ اہم موضوع رہا۔

سیلاب کے باعث صوبے بجٹ سرپلس اہداف حاصل نہیں کر پا رہے اور اس پر صوبوں نے مشن سے نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رواں مالی سال صوبوں کو 1 ہزار 464 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دینا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب 740 ارب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام رہے گا، جبکہ سندھ نے بھی 370 ارب روپے کے بجٹ سرپلس ہدف پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

خیبرپختونخوا نے بجٹ سرپلس کو وفاق سے تمام محاصل کی وصولی سے مشروط کر دیا ہے۔ کے پی کو 220 ارب اور بلوچستان کو 150 ارب روپے سے زائد بجٹ سرپلس دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث پرائمری بجٹ سرپلس کے اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ صوبوں کے بجٹ سرپلس پر پالیسی سطح کے مذاکرات میں دوبارہ بات چیت ہوگی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x