میجرسبطین حیدرشہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی

راولپنڈی۔۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیرِاعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر،وفاقی وزیرِ اطلاعات، عسکری و سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیرِاعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج یا کسی بھی گمراہ نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شہداء کا خون اس عزم کو مضبوط کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں ہر فتنے کو شکست دیں گے۔
میجر سبطین حیدر شہید کو ان کے آبائی علاقے ضلع کوئٹہ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x