عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین صورتحال میں قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4,285 ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4,000 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4,50,862 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,429 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 3,86,541 روپے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم آج قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 4000 روپے سستا ہو گیا
-
By Web Desk
- December 16, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted