کراچی۔۔ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 10,700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 9,174 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 107 ڈالر بڑھ کر 4,319 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 232 روپے بڑھ کر 6,684 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔