حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ملک بھر میں 10 روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی میں حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور اس بنیاد پر وہ ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز سے ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتیں خام مال کی فراہمی میں مشکلات کا شکار تھیں۔ ہڑتال کے دوران رسد کا نظام متاثر ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ مذاکرات میں حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد اب ایسوسی ایشن کے تمام اراکین اپنی نقل و حمل کی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیں گے۔ اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ٹرانسپورٹرز سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے اور انہیں اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جاتے ہیں، ٹرانسپورٹرز نے ثابت کر دیا کہ احتجاج پر امن طریقے سے بھی ہو سکتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x