گجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ، پائلٹ اور ٹرینی محفوظ رہے

راولپنڈی ۔۔۔اولپنڈی کی تحصیل گجر خان میں ایک تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا تھا جس میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز تربیتی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث پائلٹ نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کھیتوں میں ہنگامی طور پر اتار لیا۔
حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فنی خرابی کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x