راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی حقوق کی بحالی اور اختیارات پر قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ بلدیاتی قوانین پر قبضہ اور عوامی نمائندگی کو کمزور کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکمرانوں کو “فارم 47 کی پیداوار” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون بنا دیا ہے جس کا مقصد مقامی حکومتوں کے اختیارات چھیننا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے گزشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے دھرنے کے شرکا سے عہد لیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس یا پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دے رہا ہے اور آئین کے تحفظ کے لیے ایک طویل جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے۔
بلدیاتی حقوق کے لیے لیاقت باغ میں دھرنا: حافظ نعیم الرحمان کا پنجاب حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کا انتباہ
-
By Web Desk
- December 21, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted