امریکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کیلئے درخواستیں کھل گئیں

پاکستانی طلبہ کے لیے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کا ایک بڑا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے US-Pakistan Knowledge Corridor کے تحت امریکی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپس دنیا کی ٹاپ 100 QS رینکڈ امریکی یونیورسٹیوں میں دستیاب ہوں گی۔

اسکالرشپس کی کیٹیگریز

Top 50 U.S. Universities

اس کیٹیگری میں منتخب امیدواروں کو درج ذیل سہولیات مکمل فنڈنگ کے ساتھ فراہم کی جائیں گی:

ٹیوشن فیس

ماہانہ وظیفہ (Stipend)

ہیلتھ انشورنس

Rank 51–100 Universities

اس کیٹیگری کے تحت امیدواروں کو سالانہ 12,000 امریکی ڈالر تک ٹیوشن فیس دی جائے گی، ساتھ ہی وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس بھی شامل ہوگی۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ

30 اپریل 2026

HEC نے تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں تاکہ شارٹ لسٹنگ کے عمل میں شامل ہو سکیں۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہ

امیدوار آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں:
scholarship.hec.gov.pk

یہ پروگرام پاکستان میں تحقیقی صلاحیت کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم تک رسائی بڑھانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x