اسلام آباد۔۔ملک میں پہلی بار شروع کی جانے والی انسداد سروائیکل کینسر ایچ پی وی ویکسینیشن مہم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق مہم کے دوران قومی سطح پر ویکسینیشن کی اوسط شرح باسٹھ اعشاریہ بتیس فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مہم کے اہداف کا اڑسٹھ فیصد، سندھ میں پینسٹھ ، آزاد کشمیر میں انتالیس فیصد جبکہ اسلام آباد میں صرف پینتیس فیصد ہدف پورا کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ سترہ لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم صرف ستتر لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا سکی۔ ان میں سے پنجاب میں باون لاکھ، سندھ میں چوبیس لاکھ، آزاد کشمیر میں ستانوے ہزار ایک سو سترہ اور اسلام آباد میں چھیالیس ہزار نو سو اُنچاس بچیوں کو ویکسین فراہم کی گئی۔انسداد ایچ پی وی ویکسینیشن مہم پندرہ سے ستائیس ستمبر تک جاری رہی۔
ایچ پی وی ویکسینیشن مہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
By Web Desk
- September 29, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted