بماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے پانچ انڈین شہریوں کو اغوا کر لیا ہے، تاہم اب تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ شہری مالی میں ایک کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔
سکیورٹی ذرائع اور کمپنی کے نمائندے نے تصدیق کی کہ مالی کے جنوب مغرب میں واقع کوبری گاؤں کے قریب مسلح افراد نے ان شہریوں کو اغوا کیا۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ دیگر انڈین ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے دارالحکومت بماکو پہنچا دیا گیا ہے۔
مالی کی فوجی حکومت بڑھتی ہوئی بدامنی کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، جس کا ذمہ دار جرائم پیشہ گروہ اور القاعدہ و داعش سے منسلک عسکریت پسند ٹھہرائے جاتے ہیں۔ ملک میں سکیورٹی کی خراب صورتحال نے معاشی بحران کو بھی بڑھا دیا ہے، جہاں القاعدہ سے منسلک گروپ ’سپورٹ آف اسلام اینڈ مسلمز‘ نے ایندھن کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
2012 سے جاری بغاوتوں اور تنازعات کے باعث مالی میں غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات عام ہو چکے ہیں۔ سپورٹ آف اسلام اینڈ مسلمز کے عسکریت پسند ستمبر میں بماکو کے قریب دو اماراتی اور ایک ایرانی شہری کو اغوا کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے مغویوں کو کم از کم پانچ کروڑ ڈالر کے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
مالی میں پانچ انڈین شہری اغوا، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی
-
By Web Desk
- November 8, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted