مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، ٹماٹر نے ٹرپل سینچری کرلی

اسلام آباد۔۔۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 81 روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی کلو اوسط قیمت 328 روپے تک جا پہنچی — یعنی ٹماٹر نے ٹرپل سینچری کراس کر لی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز 8 روپے 27 پیسے فی کلو، انڈے فی درجن 7 روپے 2 پیسے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جلانے کی لکڑی، چینی، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر، مٹن، دال ماش، دال مسور اور خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

دوسری جانب چکن، کیلے اور پیٹرولیم مصنوعات ان اشیاء میں شامل ہیں جن کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

2
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x