اسلام آباد ۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے فروغ کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان،تمام کینٹینزاوروینڈرز صرف فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء فروخت کرنے کے پابند ہوں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹراسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹرطاہرہ صدیق کے مطابق بچوں کی صحت اور ذہنی و جسمانی نشوونما بہتر بنانے کے لیے غذائیت سے متعلق تربیتی سیشنز کا انعقاد کیاجا رہا ہے۔حالیہ سیشن میں اسلام آباد کے اکتیس سے زائد نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ سکولوں میں موجود کینٹینوں کی مرحلہ وار چیکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔فوڈ ہینڈلرز کی ٹریننگ فوری طور پر شروع کی جائے گی۔تمام کینٹینز اور وینڈرز صرف فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء فروخت کرنے کے پابند ہوں گے۔معیار میں بہتری کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے پر دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر کے متعلقہ کیفے یا کینٹین کو بند کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں محفوظ خوراک آگاہی مہم
-
By Web Desk
- November 7, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted