اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

اسلام آباد۔۔وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 بروز اتوار منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا عمل 22 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم جنوری سے 6 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 7 جنوری سے 10 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر فیصلے 12 سے 15 جنوری 2026 کے دوران سنائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 جنوری 2026 کو جاری کی جائے گی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی نشانات امیدواروں کو 19 جنوری 2026 کو الاٹ کیے جائیں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x