استنبول میں موساد کے لیے فلسطین حامی کارکن کی جاسوسی کرنے والا ترک شہری گرفتار

استنبول : (ویب ڈیسک) ترک حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک ترک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ استنبول میں مقیم ایک فلسطین حامی کارکن کی نگرانی اور جاسوسی کر رہا تھا۔

ترک سیکورٹی اداروں نے بتایا کہ ملزم نے موساد کے ایجنٹس کو کارکن کی سرگرمیوں اور رابطوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو اس کام کے عوض مالی فائدہ پہنچایا جاتا رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ موساد کی جانب سے ترکی میں فلسطینی کارکنوں اور ان کے حامیوں پر نظر رکھنے کی متعدد کوششیں ماضی میں بھی سامنے آچکی ہیں، تاہم ترک سیکورٹی ادارے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x