ڈھاکہ: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈھاکہ میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نشست پر آئے اور ان سے مصافحہ کیا، جس پر سردار ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان چند منٹ تک غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی اور خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کا اس سطح پر آمنا سامنا ہوا ہے۔