جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد۔۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ معطل کردیاہے۔ پانچ رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم تک محدود ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا مؤقف رہا ہے کہ کسی جج کو عدالتی کام سے نہیں روکا جا سکتا۔جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات موجود تھے، اس کے باوجود کیس کو نمبر لگا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا مکمل تیاری کے ساتھ آئیں۔وکیل منیر اے ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپنے ہی جج کو عدالتی کام سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس جہانگیری کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات اب بھی برقرار ہیں اور دوسرے فریق کو سنے بغیر ہی حکم جاری کیا گیا۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x