کراچی (03 اکتوبر 2025) — کراچی سبزی منڈی میں آج پیاز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جسے دکاندار اور خریدار دونوں “جہاز کی اڑان” سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ اسپیشل برانڈیڈ پیاز کی 40 کلو بوری 2200 سے 2700 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ درمیانہ پیاز 1600 سے 2200 روپے فی 40 کلو کے درمیان رہا۔
اسی طرح گولٹا پیاز کی قیمت 1400 سے 1800 روپے اور چھورہ پیاز 600 سے 1400 روپے فی 40 کلو تک ریکارڈ کی گئی۔
منڈی ذرائع کے مطابق طلب و رسد کے دباؤ اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتوں میں یہ غیر معمولی اتار چڑھاؤ سامنے آیا ہے۔