اسلام آباد۔۔۔جوڈیشل کمیشن نےلاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق مستقل ہونے والے ججز میں ایڈیشنل جج حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی، جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو چھ ماہ کی توسیع دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری
-
By Web Desk
- January 15, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted