وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں کی کھدائی اور تعمیراتی کاموں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران انہوں نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں اور صاف پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے 30 جون تک ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 4031 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے دوسرے فیز کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں گھر کی دہلیز پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پنجاب کے 224 دیہات کو ‘مثالی گاؤں’ بنانے کے منصوبے پر کام کے آغاز کی تصدیق بھی کی۔ اس کے علاوہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت روزانہ 700 مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام منصوبوں کی شفاف نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے اور پی ایچ اے کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے معذرت؛ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے نئی ڈیڈ لائنز مقرر
-
By Web Desk
- January 6, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted