اداکارہ مہوش حیات کا ہمایوں سعید کو فلرٹ ریٹنگ دینے کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ مہوش حیات کی وہ ویڈیو جس میں وہ مقبول اداکار ہمایوں سعید کو فلرٹ ریٹ دے رہی ہیں، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اداکارہ ان دنوں پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ کے سلسلے میں امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ گفتگو میں ہمایوں سعید کی مزاحیہ اور خوش مزاج شخصیت کا ذکر کیا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کی فطرت کو فلرٹ کہنا درست نہیں، تاہم وہ نہایت دوستانہ اور مزاح سے بھرپور شخصیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اور ہمایوں ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے درمیان ایک دلچسپ مزاحیہ ٹرائی اینگل چلتا رہتا ہے کہ مہوش کے زیادہ قریب کون ہے۔

’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شادی شدہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرتی ہیں اور ان کے درمیان دوستی کے علاوہ کوئی رشتہ موجود نہیں، تمام ساتھی ان کے لیے فیملی فرینڈ کی طرح ہیں۔

ندا یاسر نے سوالات جاری رکھتے ہوئے مہوش سے پوچھا کہ اگر انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، اظفر رحمان اور احسن خان کو فلرٹنگ میں نمبر دینے ہوں تو وہ کسے سرفہرست رکھیں گی۔ مہوش حیات نے جواب دیا کہ وہ سب سے پہلے ہمایوں سعید کا نام لیں گی، دوسرے نمبر پر احسن خان، تیسرے نمبر پر فہد مصطفیٰ جبکہ اظفر رحمان ان کے قریبی دوست ہیں، اس لیے ان کے ساتھ فلرٹ کا کوئی تصور نہیں۔

بات چیت کے دوران ندا یاسر نے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ مہوش کو کھانے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے، جس پر ایک خاتون نے بریانی کا نام لیا۔ مہوش نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ واقعی ان کی سچی مداح ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x