موٹروے ایم فائیو جلالپور پیروالا کے مقام پر 18 ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند

جلالپور پیروالا: موٹروے ایم فائیو کو سیلابی صورتحال کے باعث آج 18 ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ملتان سے اوچ شریف تک موٹروے ایم فائیو متاثرہ حصے میں زیرِ آب ہے، جس کی بحالی میں مزید 10 سے 15 روز لگ سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے کی مکمل بحالی کے بعد ہی اسے ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ جلالپور پیروالا کے مشرقی علاقے اب بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں، جس کے باعث متاثرہ آبادی مشکلات کا شکار ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x