این سی سی آئی اے کے 4 افسران کے استعفے منظور، ڈکی بھائی کیس کا تفتیشی افسر بھی فارغ، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 4 اہم افسران کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض کا استعفیٰ بھی قبول کرتے ہوئے ان کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ مجید کا استعفیٰ نیشنل فارنزک ایجنسی میں شمولیت کی بنیاد پر منظور کیا گیا ہے۔ ان چاروں افسران کے استعفے 20 نومبر سے مؤثر قرار دیے گئے ہیں اور ان استعفوں کا پس منظر حالیہ تنازعات اور جاری تحقیقات سے جڑا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ معروف سوشل میڈیا شخصیت سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے ایجنسی کے افسر سرفراز چوہدری پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، جبکہ محمد شعیب ریاض اسی کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کے خلاف اسلام آباد میں ایک مقدمہ بھی درج ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ادارے میں شفافیت برقرار رکھنے اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلے کیے گئے ہیں، جبکہ ایجنسی میں دیگر انتظامی امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x