واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری، اکاؤنٹ فوری ری رجسٹر کرنے کی ہدایت

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اہم سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا یہ شبہ ہو کہ کوئی دوسرا شخص ان کا واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے، تو وہ فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کریں۔

ایڈوائزری کے مطابق، ہیکنگ کا شکار ہونے کی صورت میں صارفین سب سے پہلے واٹس ایپ کو اپنے موبائل سے ان انسٹال کریں۔ اس کے بعد اسے دوبارہ انسٹال کر کے اپنا فون نمبر درج کریں اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ فوری طور پر ایپلی کیشن میں داخل کریں۔ جیسے ہی یہ کوڈ درج کیا جائے گا، واٹس ایپ ہیکر کے موبائل سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا، کیونکہ ایک وقت میں واٹس ایپ صرف ایک ہی موبائل ڈیوائس پر فعال رہ سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر ہیکر نے اکاؤنٹ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کر رکھی ہو اور صارف کو پن معلوم نہ ہو، تو ایسی صورت میں واٹس ایپ 7 دن تک انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس دوران صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس وقفے میں کوئی بھی شخص اس اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پرانے یا نئے پیغامات پڑھ سکتا ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں ان ہدایات پر فوری عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ مالی یا سماجی نقصان سے بچا جا سکے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x