پاک بھارت فائنل: دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے بڑی آفر کا اعلان

دبئی: اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے، شائقین کرکٹ بڑے مقابلے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمتیں اور آفر

ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں دستیاب۔

ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت کا آغاز 1500 درہم سے۔

منتظمین نے پروموشن اسکیم کا اعلان کیا ہے:

دو ٹکٹ خریدنے پر ایک پریمیم مفت۔

یوں تین پریمیم ٹکٹ دو کی قیمت میں حاصل ہوں گے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت

دونوں ٹیمیں موجودہ ایشیا کپ میں اب تک دو بار مدمقابل آچکی ہیں۔

دونوں میچ بھارت کے نام رہے، مگر دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دباؤ میں ڈالا۔

فائنل میچ سے قبل شائقین پرجوش ہیں کہ اس بار کامیابی پاکستان کی ہوگی۔

کھلاڑیوں اور کوچ کا عزم

قومی ٹیم کے کھلاڑی سلمان آغا نے کہا کہ ہم جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو کرکٹ پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فائنل میں بھارت فیورٹ ہے، لیکن پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت بڑا اپ سیٹ کر سکتی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x