پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کے لیے عارضی سیز فائر — وزارتِ خارجہ نے تصدیق کر دی

اسلام آباد، 15 اکتوبر 2025: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد عارضی سیز فائر پر اتفاق ہو گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے، اور سیز فائر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں تک نافذالعمل رہے گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان رابطے بحال ہیں اور دو طرفہ تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلے کا پائیدار اور مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سیز فائر سے قبل پاکستان نے کابل اور قندھار میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے عسکری ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز کیے تھے۔
ان کارروائیوں میں کابل میں فتنہ الخوارج کے مبینہ مرکز اور اس کی قیادت کو جبکہ قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4 اور 8 کے علاوہ بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام اہداف شہری آبادی سے دور اور باریک بینی سے منتخب کیے گئے تھے تاکہ غیر جنگجو شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، تاہم پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x