اسلام آباد۔۔۔بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلیاں
وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت تجارت نے ترامیم کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرسنل بیگج اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اب بیرون ممالک سے صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیم اور تحفے (گفٹ) کے تحت ہی گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔
ترمیم شدہ پالیسی کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑی ایک سال تک کسی دوسرے فرد کے نام منتقل نہیں کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی درآمد کی مدت 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد لازم ہوگا۔ مزید یہ کہ ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے منگوائی جا سکیں گی جہاں سمندر پار پاکستانی مقیم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ان ترامیم کا مقصد گاڑیوں کی درآمد کے نظام کو مؤثر بنانا اور پالیسی کے غلط استعمال کی روک تھام ہے۔
گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی، پرسنل بیگج پر پابندی عائد
-
By Web Desk
- January 15, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted