حکومت کا کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد۔۔۔حکومت نے ملک میں زیرِ گردش کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دس روپے سے لے کر پانچ ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے، تاہم کوئی بھی نوٹ بند نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ ایک پلاسٹک (پولیمر) کرنسی نوٹ بھی متعارف کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد کرنسی کی پائیداری اور سکیورٹی فیچرز کو بہتر بنانا ہے۔ ملک بھر میں اس وقت تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی زیرِ گردش ہے۔

پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے لیے حکومت تمام بینکوں کو باقاعدہ ٹائم لائن جاری کرے گی، تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق تمام نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کیے جائیں گے اور ان میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے۔

نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پلاسٹک کرنسی کی عمر کاغذی کرنسی کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوئی تو مستقبل میں اسی کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پلاسٹک کرنسی نوٹ کے لیے پولیمر میٹریل استعمال کیا جائے گا، جبکہ تمام نئے کرنسی نوٹ رواں سال کے دوران متعارف کرانے کا امکان ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x