انجینئرنگ کونسل نے تین قومی کوڈز لانچ کر دیے

اسلام آباد۔۔پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تین اہم قومی کوڈز لانچ کر دیے۔کوڈز کا مقصد ماحول دوست تعمیرات کے فروغ، پانی کے مؤثر تحفظ اور تعمیراتی مزدوروں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

سیکرٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے گرین بلڈنگ کوڈ آف پاکستان،رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈ اور تعمیراتی حفاظت و صحت کے کوڈز کا افتتاح کیا۔
سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ قومی کوڈز کی منظوری پاکستان کے پائیدار ترقی کے عزم کی عکاس ہے۔نئے کوڈز موسمیاتی اقدامات، محفوظ روزگار کے فروغ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے قومی کوڈز انجینئرنگ کے شعبے میں ایک بنیادی تبدیلی ثابت ہوں گے۔ ان کے مطابق ان کوڈز سے عمارتوں کی کارکردگی اور معیار بہتر ہوگا، جبکہ پانی کے تحفظ اور تعمیراتی حفاظت کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x