پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار

حکومت نے ڈیزل کے بعد عوام کو مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ریلیف دیتے ہوئے 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 12 روپے 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 180 روپے 54 پیسے فی لیٹر کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسے 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس سے ٹرانسپورٹ اور گھریلو اخراجات میں کمی کی امید کی جا رہی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x