وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: مزید بجلی نہ خریدنے اور مسابقتی مارکیٹ کے قیام کا اعلان

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان کے پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت نے اب مزید بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور نظام میں شفافیت لانے کے لیے مسابقتی بجلی مارکیٹ متعارف کرائی جا رہی ہے۔
ملاقات کے دوران اویس لغاری نے بتایا کہ پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اضافی بجلی کی پیداواری صلاحیت کو نظام سے نکال دیا گیا ہے تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ پاور ٹرانسمیشن سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اسمارٹ میٹرز کی تنصیب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کی جائے گی۔
قابلِ تجدید توانائی اور نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گرڈ کے استحکام کے لیے مربوط مالی اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومت کا مقصد بجلی کی خرید و فروخت کے عمل کو مسابقتی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور توانائی کے شعبے میں موجود فنڈنگ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ان اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x