ہانگ کانگ میں 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں گروپ سی میں شامل ہیں جن کے ساتھ کویت کی ٹیم بھی موجود ہے۔
پاکستانی ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹیم میں عبدالصمد، خواجہ نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، شاہد عزیز اور محمد فائق شامل ہیں۔
یاد رہے، ایشیا کپ 2024 میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز بھارت کے نام رہے تھے۔