اسلام آباد۔۔۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شائقین کیلئے خوشخبری — سیریز کے ٹکٹس منگل سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین دوپہر 12 بجے سے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹس خرید سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔
تینوں ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے
جنرل انکلوژرز: پہلے دو میچز کیلئے 200 روپے، تیسرے میچ کیلئے 300 روپے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز: 300 اور 400 روپے۔
پریمیئم انکلوژرز: 400 اور 500 روپے۔
وی آئی پی انکلوژرز: 500 اور 600 روپے۔
پی سی بی گیلری: 700 اور 850 روپے۔
پلاٹینم باکس سیٹس: 8 ہزار اور 12 ہزار روپے۔
فار اینڈ باکس سیٹس: 6 ہزار اور 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
پی سی بی کے مطابق، شائقین کو آن لائن خریداری کے بعد ای-ٹکٹس کے ساتھ نادرا ویریفکیشن کے ذریعے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔