اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی میں ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلا جائے گا۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو باہمی فائنلز میں پاکستان کا پلڑہ بھاری رہا ہے۔
تاریخی ریکارڈ
دونوں ٹیمیں اب تک مختلف ملٹی نیشن ایونٹس کے 5 فائنلز میں مدمقابل آ چکی ہیں، جن میں سے پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 فائنلز جیتے ہیں۔
1985 میلبرن: ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
1986 شارجہ: آسٹرل ایشیا کپ فائنل میں جاوید میانداد کے تاریخی چھکے سے پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے ہرایا۔
1994 شارجہ: آسٹرل ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 39 رنز سے شکست دی۔
2007 جوہانسبرگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 رنز سے ہرایا۔
2017 اوول: چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ریکارڈ 180 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
موجودہ صورتحال
رواں سال دبئی میں پاکستان اور بھارت کا یہ چوتھا آمنا سامنا ہے۔ اس سے قبل گروپ اسٹیج اور سپر فور میں بھارت نے گرین شرٹس کو دونوں میچز میں شکست دی۔
مجموعی ریکارڈ (T20 میچز)
اب تک دونوں ممالک کے درمیان 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں:
بھارت نے 11 جیتے
پاکستان نے 3 جیتے
ایک میچ ٹائی رہا
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی فائنل دونوں ٹیموں کے لیے تاریخی ہوگا کیونکہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔