پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طور پر میدان میں اتر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ورلڈ کپ کے تناظر میں یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ دمبولا میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا تھا، تاہم محکمہ موسمیات نے آج میچ کے دوران بارش کا امکان بہت کم ظاہر کیا ہے جس سے شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
پاک سری لنکا پہلا ٹی 20 آج: سلمان علی آغا کی ورلڈ کپ سے قبل بھرپور تیاری کی امید
-
By Web Desk
- January 7, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted