پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد۔۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کردی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اناسی پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو سو اناسی روپے پینسٹھ پیسے مقرر ہوگئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت دو روپے فی لٹر کمی سے دو سوتریسٹھ روپے پینتالیس پیسے فی لٹر ہو گی۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل سات روپے تین پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کی نئی قیمت ایک سوتریسٹھ روپے ستتر پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اڑتالیس پیسے کمی کے بعد نئی قیمت ایک سوبانوے روپے چھیاسی پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتون کا اطلاق اگلے پندرہ دن کے لیے ہوگا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x