اسلام آباد۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے لیے کمی کا امکان ہے۔ ابتدائی ورکنگ کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 3 روپے 70 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 28 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 73 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی حتمی ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو بھجوائی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری دیں گے۔