پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ اشتراک

اسلام آباد۔۔۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے آٹھ اہم شہروں تک اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔ اسی طرح پی آئی اے کے ذریعے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن پہنچنے والے مسافر ایسیس ریل سروس کے ذریعے 50 سے زائد شہروں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سہولت کے تحت مسافر اپنی منزل مقصود تک کا مشترکہ ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹکٹوں کی بکنگ پی آئی اے کی باضابطہ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ممکن ہے۔
پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی مقصد مسافروں کو ان کے گھر کی دہلیز تک بہترین اور سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے نہ صرف مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی بلکہ سفر بھی مزید آرام دہ ہو جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x