پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا پہلا مرحلہ مکمل

اسلام آباد۔۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا،قومی ایئرلائن کی خریداری کے لیے تین کنسورشیمز نے اپنی اپنی بولیاں جمع کرا دی ۔۔بڈرز کی بولیاں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولی جائیں گی، پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کی جائے گی۔
بولیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ مرحلے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ ۔ریفرنس قیمت طے ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں ریفرنس پرائس کی مظوری دی جائے گی۔
بولی دینے والوں میں کنسورشیم ون میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں، جبکہ کنسورشیم ٹو عارف حبیب گروپ، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل ہے۔ پی آئی اے کی خریداری کے لیے کنسورشیم تھری میں ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x