اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے،تاہم مذاکرات کی آڑ میں کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی، سیاسی اورسکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،وزیر اعظم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت بھی مذاکرات کیلئےتیار ہےجائز مطالبات کی روشنی میں ہی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔اسمبلی فلور پربھی مذاکرات کی دعوت دی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نجکاری ہوگی، شفاف بولی کے لیے یکسوئی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔۔بندلفافوں میں بولیاں آئیں اور بولی کا عمل براہ راست دکھایا گیا۔پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے عرق ریزی سے کام کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کرکاردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 19ایشیا کپ جیتنے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی۔