حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ

اسلام آباد۔۔۔حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی بھی صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے پر ناراض ہو گئی۔ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور کورم کی نشاندہی بھی کر دی، جس کے باعث اجلاس کل تک ملتوی کرنا پڑا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما نے شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانون سازی حکومت کا کام ہے، لیکن پہلی مرتبہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح تو مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ جب تک یہ آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، وہ ایوان کا حصہ نہیں بنے گی۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حسین طارق نے کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد اجلاس کی کارروائی متاثر ہوئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے بھی حکومتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا، اب اس میں رکاوٹ ختم ہو چکی ہے، اس لیے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا باقاعدہ پراسس شروع کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر نے تحریک انصاف کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ مطلوبہ دستاویزات جمع کروائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پہلے دن سے ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، اس معاملے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کل تک اراکین کے دستخطوں کے ساتھ تمام کاغذات جمع کرا دے گی۔
کورس مکمل نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x