پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 186 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ نے ایک نیا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے جہاں 100 انڈیکس پہلی بار 186 ہزار کی نفسیاتی حد سے تجاوز کر گیا۔ بازار حصص میں کاروبار کے دوران زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس 977 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 186039 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 186768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 185665 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 185062 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج مسلسل مثبت رجحان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بدولت انڈیکس نے 185 ہزار کی حد عبور کرنے کے بعد 186 ہزار کی نئی بلند ترین منزل بھی حاصل کر لی ہے، جو ملکی معیشت کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے مثبت وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x