اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی: انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا طوفان برقرار ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز انتہائی مثبت ہوا، اور پہلے ہی سیشن میں انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 72 ہزار 221 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق، سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری اس تیزی کی بنیادی وجہ ہے۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔ روپے کی اس بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ ساز اضافے کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x