آج 4 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ پنجاب کے 17 شہروں کی غلہ منڈیوں میں کتنی کپاس آئی اور نرخ کیا رہے؟ جانئے اس رپورٹ میں؛

پنجاب میں نئی کپاس کی آمد اور نرخ

پنجاب کے مختلف شہروں میں نئی کپاس کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں نرخ اور آمد مختلف دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ خان پور میں کپاس 7200 سے 8225 روپے فی من کے درمیان فروخت ہوئی اور 12 ہزار من کی آمد ریکارڈ کی گئی، جبکہ احمد پور شرقیہ میں 2500 من کپاس کی آمد ہوئی جس کے نرخ 7500 سے 8100 روپے تک رہے – حاصل پور میں کپاس کی سب سے زیادہ 60 ہزار من آمد دیکھی گئی جس کے نرخ 7000 سے 8000 روپے فی من رہے۔ اسی طرح لودھراں میں 8 ہزار من کپاس 7000 سے 7600 روپے، اور صادق آباد میں 10 ہزار من کپاس 7500 سے 8175 روپے میں فروخت ہوئی۔

رحیم یار خان میں کپاس کی آمد 15 ہزار من رہی اور نرخ 7000 سے 8050 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے، جبکہ مروٹ میں 10 ہزار من کپاس 7500 سے 8350 روپے میں فروخت ہوئی۔ ڈونگہ بونگہ میں نرخ 7800 سے 8150 روپے فی من اور آمد 8 ہزار من رہی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چشتیاں اور وہاڑی میں کپاس نسبتاً کم نرخوں پر 6500 سے 8000 روپے فی من تک فروخت ہوئی۔ دوسری جانب فورٹ عباس، فقیروالی اور بہاولنگر میں کپاس کے نرخ 7500 سے 8189 روپے فی من کے درمیان رہے، جہاں آمد 15 ہزار سے 18 ہزار من تک ریکارڈ کی گئی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x